ویمنز ایشز، انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان فیصلہ کن ون ڈے آج کھیلا جائے گا

ویمنز ایشز، انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان فیصلہ کن ون ڈے آج کھیلا جائے گا

لندن(اے پی پی) ویمنز ایشز، انگلینڈ اور آسٹریلیا ویمنز کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن ون ڈے انٹرنیشنل آج اتوار کو ووسٹر میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ ٹونٹن میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں میزبان انگلینڈ نے آسٹریلیا کو چار وکٹوں سے شکست دی تاہم اگلے میچ میں آسٹریلیا ویمنز نے شاندار کم بیک کیا اور 63 رنز سے فتح حاصل کرکے سیریز برابر کر دی۔

فیصلہ کن معرکے میں دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی