بھارت اور آسٹریلیا اے کے درمیان چار روزہ کرکٹ میچ ڈرا

بھارت اور آسٹریلیا اے کے درمیان چار روزہ کرکٹ میچ ڈرا

چنائی ( نیٹ نیوز) بھارت اور آسٹریلیا کی اے کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار روزہ کرکٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا۔ بھارت نے چوتھے اور آخری روز اپنی دوسری اننگز 206 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کردی، چیتشوار پجارا 42 اور ابھینوو مکنڈ 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ گریندر سندھو ، سٹیو اوکیف اور مارکوس نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ پہلی اننگز میں 33 رنز کی سبقت حاصل کرنے کی وجہ سے بھارتی ٹیم نے کینگروز کو جیت کیلئے 240 رنز کا ہدف دیا۔ آسٹریلوی ٹیم نے آخری دن کھیل ختم ہونے تک 4 وکٹ کے نقصان پر 160 رنز بنائے۔ اس طرح میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا۔

کیمرون بینکرافٹ 51 اور ترواس ہیڈ 50 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ امیت مشرا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی