قومی کرکٹ ٹیم آج جیت کیلئے فیورٹ ہے ،سابق کرکٹرز

قومی کرکٹ ٹیم آج جیت کیلئے فیورٹ ہے ،سابق کرکٹرز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم آج سری لنکا کے خلاف کامیابی حاصل کرنے لئے فیورٹ ہے اور امید ہے کہ کھلاڑیوں نے اس سے قبل جس طرح عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور کامیابی اپنے نام کی اسی طرح آج کے ون ڈے میں بھی تمام کھلاڑی جیت کا عز م لیے میدان میں اتریں گے ان خیالات کاا ظہار سابق کرکٹرز نے گفتگوکرتے ہوئے کیا سرفراز نواز نے کہا کہ پاکستانی ٹیم اگر متحد ہوکرکھیلے تو دنیا کی کسی بھی ٹیم کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے اور آج سری لنکا کے خلاف کامیابی نئی تاریخ رقم کرے گی اس سے قبل پوری سیریز میں جس طرح کھلاڑیوں نے کھیل پیش کیا شائقین کے دل جیت لئے ہیں سکندر بخت نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑی اس وقت فارم میں ہیں او ر کھلاڑیوں کو اب چیمپینز ٹرافی میں شرکت کرنے کے حوالے سے بھی پریشر کا سامنا نہیں ہے تمام کھلاڑیوں کو اپنا کھیل کھیلنے کی ضرورت ہے باؤلنگ اور بیٹنگ میں جس طرح کھلاڑیوں نے عمدہ پرفارمنس دی وہ قابل تعریف ہے محمد یوسف نے کہا کہ پاکستانی ٹیم اس وقت مکمل فارم میں ہیں او ر امید ہے کہ آج بھی سری لنکا کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم کامیابی کا سہرا اپنے سر سجانے میں کامیاب ہوجائے گی سیریز میں کھلاڑیوں کی محنت ضرور رنگ لیکر آئے گی انہوں نے مزید کہا کہ کپتان اظہر علی کو ٹیم کو ساتھ لیکر چلنے کی ضرورت ہے او ر جس طرح کھلاڑیوں نے اس کا ساتھ دیا ہے اسی طرح آج بھی دینا ہوگا۔