رینجرز کا مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن ، 17 افراد زیر حراست

رینجرز کا مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن ، 17 افراد زیر حراست
رینجرز کا مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن ، 17 افراد زیر حراست

  

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر 17 افراد کو حراست میں لے لیا ۔

رینجرز ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گرفتار کیے گئے 17 افراد میں سے 6 کا تعلق سیاسی جبکہ دیگر کا تعلق کالعدم جماعتوں سے ہے ۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ ملزمان عادی مجرم ہیں اور ان کے قبضے سے اسلحہ سمیت دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا ہے ۔ رینجرز ذرائع کا کہنا ہے کہ ان ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے تفتیش کی جا رہی ہے ۔

مزید : کراچی