بلدیاتی الیکشن جمہوری نظام کو مضبوط بناتے ہیں،انجینئر یاسر

بلدیاتی الیکشن جمہوری نظام کو مضبوط بناتے ہیں،انجینئر یاسر

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سینئر رہنما و ممبر ڈسٹرکٹ ایگزیکٹو کمیٹی لاہور انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ حکمران بلدیاتی انتخابات کروانے میں مخلص نہیں بدقسمتی سے جمہوریت کا ورد کرنے والوں نے بلدیاتی الیکشن جیسے اہم الیکشن کو ہمیشہ التوا کا شکار کیا ہے

بلدیاتی الیکشن اصل میں جمہوری نظام کے لئے نرسری کا کام انجام دیتے ہیں گلی کوچوں کے مسائل ان کے اپنے منتخب کردہ نمائندوں کے توسط سے حل ہوتے ہیں۔ جس سے مسائل میں کمی آتی ہے اور جمہوری نظام کے لئے بھی یہ تقویت کا باعث بنتے ہیں کیونکہ نچلی سطح سے سیاسی شعور بیدار ہوتا ہے جو آگے چل کر صوبائی اور ملکی سطح پر مثبت اثرات پیدا کرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز تحریک انصافشاہدرہ کی مرکزی کمیٹی کے ممبران میاں مبشریعقوب، عدنان سہیل، منظور انصاری، چوہدری اسحاق نمبردار، اعظم ورک، ڈاکٹر عامر گیلانی، میاں مقصود احمد، مظہر عباس، ارشد خان، نعیم احمد مغل، میاں طاہر رشید، محمد ابو بکر عظیم، ندیم مبشر سندھو، عمر دراز، حافظ شاہد اقبال، جاوید دستگیر، سیف اللہ خان اور ماسٹر بلال کے ہمراہ کارنر میٹنگ کے دوران کیا۔۔

مزید : میٹروپولیٹن 4