میٹرک امتحانات میں ریلوے سکولوں کے شاندار نتائج

میٹرک امتحانات میں ریلوے سکولوں کے شاندار نتائج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار خصوصی) ریلویز لاہور کے تما م سکولوں نے شاندا ر نتائج دیئے ہیں بورڈ آف ا نٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے گزشتہ روز 25-07-2015 کو میٹرک2015(سالانہ)امتحانی نتا ئج کا ا علا ن کیا ہے ۔ ریلویز گرلز ہائی سکول ، مغلپو ر ہ کی عر یبہ ضیاء نے 1063نمبر لے کر پہلی پوزیشن، جبکہ پاکستان ر یلو یز لیڈی گریفن گرلز ہائی سکول کی رفعیہ راشد نے 1059نمبر لے کر دوسری پوزیشن اور پاکستان ریلویز گرلز ہائی سکول مغلپورہ کی زنیرہ مختار نے 1057نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔




پروفیسر ڈاکٹر فرحان عبادت یارخان، ڈائریکٹر جنرل (ایجوکیشن) پاکستان ریلویز نے تمام اساتذہ ، طلباو طالبات کو شاندارنتائج دینے پر مبارکباد پیش کی ہے۔