ہیومن رائٹس فرنٹ انٹرنیشنل نے سیلابی علاقوں میں کام شروع کر دیا

ہیومن رائٹس فرنٹ انٹرنیشنل نے سیلابی علاقوں میں کام شروع کر دیا

لاہور ( پ ر )ہیومن رائٹس فرنٹ انٹرنیشنل کے سربراہ صاحبزادہ میاں محمد اشرف عاصمی ایڈووکیٹ کی زیر نگرانی سیلاب سے متا ثرہ علاقوں میں ریلیف کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ اِس حوالے ہیومن رائٹس فرنٹ انٹرنیشنل کی مجلس عاملہ سے خطاب کرتے ہوئے اشرف عاصمی ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ مشکل کی اِس گھڑی میں قوم سیلا ب متاثرین کی خدمت کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔مجلس عاملہ میں کھانے کے سامان کو سیلاب زدہ علاقوں تک پہنچانے کے لیے رانا علی رضا کی نگرانی میں شعبہ ریلیف قائم کردیا گیا ہے۔

۔

نامور کاروباری شخصیات نے ہیومن رائٹس فرنٹ کے سیلاب زدگان کے کام کو سراہا ہے اور سیلاب زدگان کی ہر ممکن مدد کا اعادہ کیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4