مصنف جبار مرز ا کی نئی کتاب ’’پہل اس نے کی تھی ‘‘شائع ہو گئی
لاہور (کلچرل رپورٹ) ممتاز دانشور اور ادیب جبار مرزا کی نئی کتاب ’’پہل اس نے کی تھی‘‘ شہریار پبلیکیشنز اسلام آباد سے شائع ہوئی ہے، معروف ادیب اور سفر نامہ نگار مقصود چغتائی نے مصنف جبار مرزا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اسے دنیائے علم و ادب میں گراں قدر اضافہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے قبل مصنف کی نو کتابیں شائع ہوچکی ہیں
جن میں مرحلے، ان دا ریکارڈ، خراج تحسین پاکستان اور عراضہ کو بہت پذیرائی ملی ہے۔ زیر نظر کتاب میں عورت کی مظلومیت کو موضوع سخن بنایا ہے۔ ہمارے معاشرے میں باپ کی رضامندی کے بگیر بیٹی، بھائی کی مرضی کے بغیر بہن، خاوند کی مرضی کے بغیر بیوی، بیٹے کی رضامندی کے بغیر ماں نہ تو کوئی قدم اٹھا سکتی ہے اور نہ اپنی زندگی کا اہم فیصلہ کرسکتی ہے۔