استغاشہ دائر کرنے پر پولیس اہلکار وں نے جوڑے کی زندگی اجیرن بنا دی

استغاشہ دائر کرنے پر پولیس اہلکار وں نے جوڑے کی زندگی اجیرن بنا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)تھانہ کاہنہ کے سب انسپکٹرمحمد اکبر سمیت 2 کانسٹیبلوں نے اپنے خلاف تشدد کرنے کا استغاثہ دائر کرنے پرمیاں بیوی کی زندگی اجیرن بنا دی،کبیراحمد اور خورشید بی بی اندراج مقدمہ کے لئے سیشن عدالت پہنچ گئے۔ایڈیشنل سیشن جج مظہرسلیم کی عدالت میں کاہنہ کے رہائشی کبیر اور اس کی بیوی خورشید بی بی نے تھانہ کاہنہ کے 3اہلکاروں سب انسپکٹر محمد اکبر، کانسٹیبل مختار اور انورکے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مذکورہ اہلکاروں نے ان پر اشتہاری ملزم کو پناہ دینے کا الزام لگا کر انہیں تنگ کرنا شروع کردیا۔ان کے احتجاج پر اہلکاروں نے کبیر کو غیرقانونی طریقے سے حراست میں رکھا جسے بیلف نے برآمد کیا۔درخواست گزار کے مطابق ملزمان نے گھر میں داخل ہو کرانہیں تشدد کا نشانہ بنایا جس پر انہوں نے ماڈل ٹاون میں مجسٹریٹ کی عدالت میں درخواست دی۔تینوں اہلکار انہیں قتل کی دھمکیاں دیرہے ہیں۔انہوں نے استدعا کی کہ ان کو تحفظ اور ملزمان کے خلاف مقدمہ کا حکم دیا جائے


، عدالت نے کاہنہ پولیس سے 27جولائی کومتعلقہ تھانے سے پورٹ طلب کرلی ہے۔