بینک نادہندگی کیس میں تین ملزمان کو جسمانی ریمانڈ دے دیا گیا

بینک نادہندگی کیس میں تین ملزمان کو جسمانی ریمانڈ دے دیا گیا

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے بینک نادھندہ کیس میں ملوث 3ملزمان مہراحمد،شعیب الرحمان لک اور ضیاالرحمن لک کا 14روز کا جسمانی ریمانڈ دے دیا ۔احتساب عدالت میں نیب پنجاب نے 3ملزمان مہراحمد، شعیب الرحمن اور ضیاء الرحمن کو گرفتار کرکے پیش کیا ان کے خلاف بنک کی کروڑوں روپے کی رقم خوردبرد کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا اس کے علاوہ نجی سکیم کے ذریعے بھی گورنمنٹ کو بھاری نقصان پہنچانے کا بھی الزام تھا عدالت کو بتایا گیا کہ ان سے بنک کی رقم برآمد کرنی ہے استدعا ہے کہ ملزمان کا ریمانڈ دیا جائے عدالت نے ریکارڈ کی پڑٹال کے بعد نیب کو ریمانڈ دے دیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4