حکومت نے عوام پر گیس بم گرانے کا فیصلہ کر لیا ہے،فرخ مون

حکومت نے عوام پر گیس بم گرانے کا فیصلہ کر لیا ہے،فرخ مون

لاہور(پ ر) تحریک انصاف کے ممبرڈسٹرکٹ آرگنائزنگ کمیٹی لاہورفرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ کرپٹ حکومت نے آئی ایم ایف کوخوش کرنے کیلئے غربت کی ماری عوام پر گیس بم گرانے کا فیصلہ کرلیا ہے ،غریب عوام کوریلیف د ینے کی دعوے دارحکومت کے اس فیصلے کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے گزشتہ روز پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غریب قوم کے حکمرانوں کے اثاثوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جبکہ عوام کے مسائل بھی دن بدن بڑھتے جارہے ہیں اورانہیں حل کرنے والا کوئی نہیں کیونکہ موروثی سیاست کے امین حکمرانوں کی ترجیح غریب عوام کوسہولیات دینا نہیں بلکہ اپنی تجوریوں کوبھرنا ہے

کرشاہانہ زندگی بسرکرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کے خون پسینے کی کمائی کوسوئس بینکوں اورمیگاکرپشن میں ملوث سیاست دانوں کی تجوریوں سے نکلوا کراگرتعلیم ،صحت اورتوانائی بحران سمیت دیگرشعبوں میں لگائی جائے تواندھیروں میں ڈوبا ہوا پاکستان روشن اورعوام خوشحالی کی راہ پرگامزن ہوجائیں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4