ٹرینوں پر چھاپوں کے دوران 142بغیر ٹکٹ مسافر پکڑے گئے

ٹرینوں پر چھاپوں کے دوران 142بغیر ٹکٹ مسافر پکڑے گئے

لاہور (خبر نگار خصوصی)ڈویژنل کمرشل آفیسر ریلوے لاہور ڈویژن وحید انور نے ٹرینوں پر چھاپے کے دوران 142بغیر ٹکٹ مسافروں کو گرفتار کر لیا اور ان سے کرائے اور جرمانے کی مد میں 72070روپے موقع پر وصول کیے۔ڈی سی او نے ڈی ایس کی ہدایت پر تیز گام ,شالیمار،خیبر میل سمیت مختلف ٹرینوں پرچھاپے مارے جس دوران 142ایسے مسافر پائے گئے جن کے پاس ریل پر سفر کرنے کا ٹکٹ موجود نہیں تھا اور وہ بغیر ٹکٹ سفر کر رہے تھے ڈی سی او نے تمام مسافروں سے موقع پر 72070روپے وصول کیے جو بعد ازاں قومی خزانے میں جمع کر ا دیئے اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ آئندہ بھی چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا اور ریل کو نقصان پہنچانے والے بغیر ٹکٹ مسافروں کو نہیں چھوڑا جائے گا اور ان سے کرایا جرمانے کے ساتھ وصول کیا جائے گا۔چھاپوں کا سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جار ی رکھا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1