جامعہ نعیمیہ سے منسلک مدارس کا مشترکہ اجلاس آج ہو گا

جامعہ نعیمیہ سے منسلک مدارس کا مشترکہ اجلاس آج ہو گا

لاہور(نمائندہ خصوصی )جامعہ نعیمیہ سے منسلک مدارس کے ناظمین،علماء ومشائخ اور نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے مرکزی عہدیداران کا مشترکہ اجلاس آج صبح 9:00بجے جامعہ نعیمیہ میں ہوگا۔اجلاس کی صدرات مفتی ا عظم شیخ الحدیث مفتی عبدالعلیم سیالوی کرینگے جبکہ ناظم اعلیٰ علامہ محمدراغب حسین نعیمی جامعہ نعیمیہ کے سالانہ تعلیمی ،فلاحی شیڈول کااعلان اورموجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر جامعہ نعیمیہ کا موقف پیش کرینگے۔جامعہ نعیمیہ کے ترجمان کے مطابق اجلاس میں مدارس میں داخلہ کے لئے رجسٹریشن کے معاملات،تیزی سے بدلتی ہوئی قومی اورعالمی صورتحال پرتفصیلی مشاورت کی جائیگی۔اجلاس میں شیخ الحدیث مفتی انورالقادری،مولاناغلام نصیر الدین چشتی،علامہ محمدمحبوب احمدچشتی،مفتی محمد ابومحمد ہاشم،مفتی محمدعارف حسین،مفتی محمدعمران حنفی،ڈاکٹر محمدسلیمان قادری،مولاناغلام مرتضیٰ ،مفتی محمدمدنی،علامہ محمدارشد جاوید رضا،مرکزی صدرنعیمین ایسوسی ایشن پاکستان پروفیسر لیاقت علی صدیقی،پیر سیدشہباز احمدسیفی،قاری محمدامیر قادری سمیت درجنوں ناظمین مدارس اورعلماء ومشائخ شرکت کرینگے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1