جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ جمہوریت کی فتح ہے،اکمل خان باری
لاہور( پ ر) مسلم لیگ(ن) کے رہنما اکمل خان باری نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ جمہوریت کی فتح ہے عمران خان اب سیاسی میدان سے راہ فرار اختیار کررہے ہیں تاریخ میں پہلی بار جمہوری دور میں پارلیمنٹ پر حملہ کیا گیا اور عوام کو تین ماہ تک بیوقوف بنایا گیا عمران خان کو قوم سے معافی مانگ لینی چاہیے اس تاریخی فیصلے کے بعد جمہوریت مزید مضبوط ہوئی ہے پاکستان کا مستقبل اب روشن ہے منفی سیاست کو فروغ دینے والے اب ملک سے فرار ہونے کے راستے تلاش کررہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا وزیر اعظم نواز شریف نے ایک منتخب وزیر اعظم ہوتے ہوئے بھی خود احتساب کیلئے پیش کیا ہے ایک فراخ دلی کا ثبوت ہے پاکستان کی سیاست میں شائد ہی کوئی ایسا وزیر اعظم آئے ۔تحریک انصاف نے ایسے حالات میں پارلیمنٹ پر حملہ کیا جب پاک فوج دہشتگردوں سے جنگ لڑ رہی تھی اور ملک معاشی طور پر کمزور تھا ملک دشمن قوتوں نے عمران کو استعمال کیا مگر تحریک انصاف سمیت ان تمام قوتوں کی سازشیں ناکام ہوگی بلآخر جمہوریت کی فتح ہوئی۔