پنجاب کے عوام میٹرو بس کے بجائے میٹرو کشتی ڈھونڈ رہے ہیں،میاں ایوب

پنجاب کے عوام میٹرو بس کے بجائے میٹرو کشتی ڈھونڈ رہے ہیں،میاں ایوب

لاہور (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میا ں محمد ایوب نے کہا ہے کہ پنجا ب کے شہر ندی نا لو ں جیسا منظر پیش کر رہے ہیں جس کی وجہ سے میٹر و بس کی بجائے میٹر و کشتی ڈھونڈ رہے ہیں حکمران نیند کی گولیاں کھا کر سو رہے ہیں ، عوام بجلی کی لو ڈشیڈ نگ ، مہنگا ئی، بیروزگاری سمیت دیگر مسائل کا شکا رہے اوپر سے سیلاب سے تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے کوئی مثبت حکمتِ عملی اختیار نہیں کی گئی اور عوام کو حالات کے حال پر چھو ڑ دیا گیا ہے ۔ حکمران ہر محاز پر ناکام ہو چکے ہیں عام انتخابات میں نعرے لگانے والے حکمران اپنے وعدے پورے کرنے کی بجائے مزید وقت مانگ رہے ہیں اور عوام کو جھوٹے سہانے خواب دکھا کر بیوقوف بنانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں ۔میان محمد ایوب کا کہنا تھا کہ ہم بلد یا تی انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ جیت ہماری ہی ہوگی دوسری جماعتوں میں جانے والے جلد پیپلز پارٹی میں واپس آئیں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1