بینک ٹرانزکشن پر ہر قسم کا ٹیکس مسترد کرتے ہیں،میاں سلیم

بینک ٹرانزکشن پر ہر قسم کا ٹیکس مسترد کرتے ہیں،میاں سلیم

لاہور ( وقائع نگار )انجمن تاجران لاہور کے جوائنٹ سیکریٹری میاں سلیم نے کہا کہ بینک ٹرانزیکشن پر تاجر ہر قسم کے ٹیکس کو مسترد کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پورے ملک کی تاجر برادری ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہو چکے ہیں۔ اور یکم اگست کو ملک بھر میں بھر پور ہڑتال ہو گی انہوں نے کہا کہ سندھ بلوچستان کے پی کے اور پنجاب بھر سے تاجر برادری کی ایک ہی آواز ہے کہ بینکنگ ٹرانزیکشن پر کسی قسم کا سمجوتہ نہ ہو گا۔ حکومت فل فور اس ٹیکس کو واپس لے انہوں نے کہا کہ تاجر برادری ٹیکس دینا چاہتے ہیں لیکن جس طرح بیورو کریسی ٹیکس لینا چاہتے ہیں تاجر برادری اس طرح ٹیکس نہیں دینگے انہوں نے کہا کہ تاجر برادری پبلک ٹرانسپورٹر ہوٹل ایسو سی ایشن سمال انڈسٹری اور بڑی انڈسٹری کو شامل کر رہے ہیں کیونکہ سب کے مفادات ایک ہیں انہوں نے کہا کہ ہم تاجر برادری کے آخری ناراض دھڑے کو بھی دعوت دیتے ہیں کہ تاجر برادری کی طاقت کو مزید مضبوط کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1