پوری قوم سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے کردار ادا کرے،عابد حسین صدیقی

پوری قوم سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے کردار ادا کرے،عابد حسین صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائند ہ خصوصی) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ سیلاب زدگان امداد کے منتظر ہیں پوری قوم متحد ہو کر سیلاب زدگان کی بحالی کے لئے دل کھول کر امداد دے تاکہ مشکل کی اس گھڑی میں انہیں پاکستانی ہونے پر فخر ہو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وطن عزیز اس وقت بحرانوں کی زد میں ہے سیلاب کی وجہ سے بڑے پیمانے پر تباہی مچی ہوئی ہے اور ہمارے دیہاتوں کے دیہات سیلابی ریلے میں بہہ چکے ہیں لاکھوں لوگ بے گھر ہو چکے ہیں دوسری جانب سیاسی کشیدگی کی وجہ سے ملکی معیشت کونقصان پہنچ رہاہے ملک میں بے یقینی اور بے چینی کاسماں ہے ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والا طبقہ اسی سوچ میں گم ہے کہ آنے والے وقت میں نہ جانے کیا ہو گا ایسی صورت حال میں سیاسی جماعتوں پر یہ ذمے داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ذاتی نظریاتی اور سیاسی اختلافات کو ایک طرف رکھ کر صرف اور صرف پاکستان کے لئے سیاست کریں اور ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے اپنی اپنی جگہ پر کردار ادا کریں۔