پی پی انسانی حقوق ونگ کا کامران یوسف کے اعزاز میں استقبالیہ

پی پی انسانی حقوق ونگ کا کامران یوسف کے اعزاز میں استقبالیہ

لاہور(نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کی طرف سے پیپلز پارٹی یورپ کے کوآرڈینیٹر چوہدری کامران یوسف گھمن کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا۔ مہمان خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سابق گورنر پنجاب سردار محمد لطیف خان کھوسہ تھے۔ استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری کامران یوسف گھمن نے کہا کہ پاکستان کے مستقبل کی امید بلاول بھٹو زرداری ہیں کیونکہ بلاول بھٹو زرداری نے یوتھ کی نمائندگی کے ساتھ دلیرانہ طریقے سے دہشت گردوں کو للکارا اور دہشت گردوں کے خلاف اعلانِ جنگ کیا۔ بلاول بھٹو زرداری کا دہشت گردی کے خلاف جو مؤقف تھا آج پوری قوم اور ریاست نے تسلیم کیاہے اور دہشت گردی کے خلاف قوم متحد ہوکر لڑرہی ہے۔ پاکستان میں دہشت گردی کو بلاول بھٹو زرداری نے جس طریقہ سے للکارا ہے وہ قابلِ تحسین اقدام ہے آج پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمہ میں پیپلز پارٹی کا اہم کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پیپلز پارٹی یورپ میں مقبول ہورہی ہے اور پیپلز پارٹی یورپ کے تمام ممالک میں تنظیمیں موجود ہیں اور بلاول بھٹو زرداری کی یورپ آمد پر جس طرح یورپ میں پاکستانیوں نے استقبال کیا ہے وہ تاریخی استقبال ہے۔ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی طرح بلاول بھٹو زرداری بھی عالمی شخصیت ہیں اور جس طرح سیاست میں آنے کے بعد بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ویژن سے قوم کو ایک نئی جہت اور سمت دی ہے آج پوری قوم اس کو تسلیم کررہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ غیرجمہوری قوتیں پاکستان کے جمہوری کلچر کو تباہ کرنے کے لئے مذموم سازشیں کررہی ہیں اُن کا مقابلہ جمہوری سوچ اور جمہوریت کے لئے قربانیاں دینے والی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی ہی کرسکتی ہے۔ اس موقع پر سردار محمد لطیف خان کھوسہ، سہیل ملک، خالد بٹ، نصیر احمد، عمر حیات تبسم، شاہدہ جبیں، عمران عفیق اٹھوال، فہد رضا اور دیگر مقررین نے چوہدری کامران یوسف گھمن کو خوش آمدید کہا اور یورپ میں پیپلز پارٹی کو منظم کرنے پر انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1