الخدمت فاؤنڈیشن سیلاب متاثرین کی ہرممکن مدد کریگی،عبدالشکور

الخدمت فاؤنڈیشن سیلاب متاثرین کی ہرممکن مدد کریگی،عبدالشکور

لاہور (وقائع نگار) الخدمت فاؤنڈیشن کے مرکزی صدر محمد عبد الشکور نے کہا ہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد جاری رکھے ہوئے ہے۔الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت متاثرہ علاقوں میں 10 میڈیکل کیمپ اور 15ایمبولینس کام کر رہی ہیں اور اب تک 7,500 مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی جا چکی ہیں۔ الخدمت کے 2,000 رضاکارمتاثرہ علاقوں میں امداد سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں اور اب تک 7 موٹر بوٹس اور 20 گاڑیوں کی مدد سے 2,500 افراد کو ریسکیو کیا جا چکا ہے۔ مظفر گڑھ ،راجن پور،روجھان، گھانچے، استور، اسکردواور چترال میں الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت 3,500 خاندانوں کو خشک راشن تقسیم کیا جا چکا ہے۔ جبکہ روزانہ 500 افراد کو پکا پکایا کھانا بھی تقسیم کیا جا رہا ہے۔متاثرین میں 500 خیمے اور2,000 ترپال بھی تقسیم کئے جا چکے ہیں۔جبکہ مظفر گڑھ کے سیلاب متاثرین کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کے لئے موبائیل فلٹریشن پلانٹ روانہ کر دیا گیا ہے جو مختلف متاثرہ علاقوں میں پینے کا صاف پانی مہیا کرے گا۔جبکہ الخدمت کے تحت 3 موبائیل واٹر ٹینک چترال کے متاثرہ علاقوں میں بھی پینے کا صاف پانی مہیا کر رہے ہیں۔محمد عبد الشکور نے کہاکہ سیلاب سے ہونے والی تباہی ایک بڑی آزمائش ہے اورصاحب استطاعت لوگ مصیبت زدہ بہن بھائیوں کی مددکے لئے آگے بڑھیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1