تحریک انصاف کی سیاست منطقی انجام تک پہنچ گئی،لئیق سندھو

تحریک انصاف کی سیاست منطقی انجام تک پہنچ گئی،لئیق سندھو

لاہور(اپنے نمائندے سے) مسلم لیگ (ن)کے سینئر راہنماء اور یونین کونسل 24میں امیدوار برائے چیئر مین لیئق احمد سندھو نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے فیصلے نے جمہوریت کوسرخرو کیا ہے اورپاکستان تحریک انصاف کی سیاست اپنے منطقی انجام کو پہنچ چکی ہے پاکستان مسلم لیگ(ن)عوامی مینڈیٹ سے اقتدار میں آئی ہے اور مینڈیٹ چراکر حکومت بنانے کا الزام لگانے والوں کو جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کے بعد منہ کی کھانی پڑی ہے اوروہ شرمندگی ،ندامت اورشکست کے باعث قوم سے منہ چھپا رہے ہیں ،انقلاب اور تبدیلی کے نام پر قوم کے چھ ماہ ضائع کرنے والے کبھی محب وطن نہیں ہو سکتے ۔دھرنوں کے دوران چین کے صدر کے دورہ پاکستان ملتوی ہونے سے پاکستان کی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا جس کی ساری ذمہ داری دھرنا پارٹی پر عائد ہوتی ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیئق احمد سندھو نے کہا کہ قیام پاکستان سے اب تک چالیس سال تک منتخب حکومتوں کو گرا کر ڈکٹیٹروں نے ملک کو پیچھے دھکیل دیا اور رہی سہی کسر ان سیاستدانوں نے نکال دی

مزید : میٹروپولیٹن 1