حکومت مسیحی برادری کے تمام مسائل حل کر رہی ہے،اسحاق مسیح

حکومت مسیحی برادری کے تمام مسائل حل کر رہی ہے،اسحاق مسیح

لاہور(کلچرل رپورٹر)حکومت مسیحی برادری کے مسائل حل کررہی ہے اور پاکستان میں مسیحی برادی بھی اپنا کردار بھرپور طریقہ سے انجام د ے رہی ہے ہمارامقصد پاکستان کی ترقی ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ ہم اس میں اپنا کردار بھی ادا کریں ان خیالات کا اظہار چیئرمین چرچ کمیٹی یوسف آباد فیصل ٹاؤن اسحاق مسیح نے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عبادت کے لئے قائم چرچ کو اپنی مددآپ کے تحت چلارہا ہوں اور اس کیلئے میں اپنی جیب سے خرچہ برداشت کرتا ہوں لیکن یہ میرے لئے مشکل ہے اور میری حکومت سے اپیل ہے کہ و ہ اس حوالے سے میری مدد کرے تاکہ ہم آزادانہ طور پر اپنی عبادت کرسکیں انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی کاوشیں قابل تعریف ہیں لیکن اس جانب بھی توجہ دی جائے اسحاق مسیح نے مزید کہا کہ ہم سب پاکستان کی ترقی کیلئے دعا گو ہیں ۔بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یو سی211 میں مسلم لیگ ن کے نامزد چیئرمین میاں محمد ارشد کی بھرپو ر حمایت کریں گے اور ہم ان کو مکمل سپورٹ کی یقین دہاتی کرواتے ہیں جس طرح انہوں نے علاقہ میں وزیر اعظم میاں نوازشریف اور خادم اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کا نام روشن کیا ہے وہ قابل تعریف ہے امید ہے کہ و ہ کامیابی کے بعد علاقے کے تمام مسائل حل کریں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1