صوبائی دارالحکومت،ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ،زیورات اور گاڑیوں سے محروم کر دیا

صوبائی دارالحکومت،ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ،زیورات اور ...

لاہور(کرائم سیل صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا۔ذرائع کے مطابق شیرا کوٹ میں یوفون فرنچائزسے چار ڈاکو سٹاف کو یرغمال بنا کر ایک لاکھ 6ہزار،مانگا منڈی میں اجمل کی دکان برانڈ شوز سے دوڈاکو 80ہزارکی نقدی لوٹ کر لے گئے۔ڈاکوؤں نے اسلام پو رہ میں ابو الفجر اور اسکی فیملی سے دولاکھ،مغل پو رہ میں خالدفاروق اور فیملی سے اڑھائی لاکھ،گلشن اقبال میں پرویز اور فیملی سے دولاکھ،قلعہ گجر سنگھ میں ناصر سے 3لاکھ 83 ہزارچھین لیے، شما لی چھاؤنی حسین روڈ کے رہائشی عبدالرزاق کے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر دوڈاکو گھر سے 25ہزار کی نقدی زیورات لوٹ کر لے گئے۔گوالمنڈی میں منظور غنی اور ڈرائیور سے ایک لاکھ،کاہنہ میں شفاقت اور فیملی سے 80ہزار،گلشن راوی میں مسز اسلم اور فیملی سے 60ہزار،گارڈن ٹاؤن میں حسین سے 22ہزاراور نشتر کالونی میں سلطان سے 13ہزار کی نقدی اور دیگر قیمتی اشیا لوٹ لیں۔علاوہ ازیں نشتر کالونی میں اعظم ،فیکٹری ایریا میں اسلم،شمالی چھاؤنی میں قیصر،ملت پارک میں اقبال،لٹن روڈ میں مراد،گجر پو رہ میں عاصم شاہدرہ میں اختر کی مو ٹرسائیکلیں اور ڈیفنس اے میں اختر کی گاڑیاں چوری کر لی گئیں۔

مزید : علاقائی