شیرا کوٹ،25 سالہ خاتون نے شوہر سے جھگڑا کر کے خودکشی کر لی

شیرا کوٹ،25 سالہ خاتون نے شوہر سے جھگڑا کر کے خودکشی کر لی

لاہور(کرائم سیل)شیرا کوٹ کے علاقہ میں سیر کے لئے ساتھ نہ لے جانے پر دلبرداشتہ ہو کر 25 سالہ خاتون نے شوہر سے جھگڑا کر کے خودکشی کر لی۔پولیس نے متوفیہ کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق احمد پور شرقیہ کی رہائشی 25سالہ اقراء شیرا کوٹ کے علاقہ میں ماموں کے گھر آئی ہوئی تھی۔ رات گئے اس کا شوہر سیر کے لئے رشتہ داروں کے ہمراہ کاغان جانے لگا تو اس نے بھی ساتھ جانے کیلئے ضد کی ،انکارپر اس نے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا لیں ۔حالت خراب ہونے پر اس کو قریبی ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں وہ کئی گھنٹوں تک زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گئی ۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر متوفیہ کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

سائڈسٹوریاں

مزید : علاقائی