شر انگیزمذہبی لٹریچر تقسیم کرنے والے دو افراد گرفتار

شر انگیزمذہبی لٹریچر تقسیم کرنے والے دو افراد گرفتار

لاہور(کر ائم سیل )مغل پورہ پولیس نے شر انگیزمذہبی لٹریچر پر مبنی پمفلٹ تقسیم کرنے والے دو افراد کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے، دونوں افراد کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او شہباز علی کو اطلاع ملی کہ مغل پورہ جامع مسجد کے قریب دو افراد لوگوں کو شرا نگیز لٹریچرپر مبنی پمفلٹ تقسیم کررہے ہیں جس پر پولیس نے موقع پر جاکر دونوں کو گرفتار کرلیا۔

اس سلسلہ میں پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تفتیش جاری ہے، دونوں کے ناموں کو بھی خفیہ رکھا جارہا ہے، مزید تفتیش کیلئے سی آئی اے پولیس کے حوالے کردیا جائے گا۔

مزید : علاقائی