فردوس عاشق اعوان کی پیپلزپارٹی چھوڑ کر جانے کی خبروں کی تردید
لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما اور سابق وزیر اطلات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ’’ پاکستان‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے کہ وہ پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر جا رہی ہیں ان کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ میں موجود پی ٹی آئی کا ایک سازشی طبقہ جو کہ ان کا سیاسی مخالف بھی ہے وہ میڈیا میں اس قسم کی خبریں پھیلا رہا ہے جس میں یہ کہا جارہا ہے کہ میں پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر پی ٹی آئی میں جا رہی ہوں ۔میرا پیپلز پارٹی کو چھوڑنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے البتہ اپنی پارٹی میں رہ کر پارٹی کی پالیسوں پر اپنی رائے دینا یا پھر ناراضگی کا اظہار کرنا میرا حق ہے جو میں پارٹی کے اندر رہ کرتی رہوں گی لیکن پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر کہیں نہیں جاؤں گی میرے مخالفین کو مایوسی ہو گی میں میڈیا کو بھی حقائق بتاؤں گی۔
فردوس عاشق