چاند کے مہینوں کی شروعات اور اختتام کا مسئلہ، عالمی کانفرنس مارچ میں ہو گی
جدہ (بیورو رپورٹ) ترک محکمہ مذہبی امور چاند کے مہینوں کی شروعات اور اختتام کا مسئلہ طے کرنے کے لئے عالمی کانفرنس مارچ کے مہینے میں منعقد کریگا۔ محکمہ مذہبی امور کے سربراہ ڈاکٹر محمد کور ماز نے کہا کہ بعض مسلم ممالک میں ملک چاند کے مہینوں کی شروعات پر اختلاف کی وجہ سے عیدین کا تعین مشکل ہوتا ہے اور اس سے امت کے بارے میں سائنس و ٹیکنالوجی سے عدم استفادہ کے الزام لگائے جارہے ہیں۔ کانفرنس کی کاروائی کا سات زبانوں ترکی، عربی، انگریزی، اسپینی، جرمنی، فرانسیسی اور روسی زبانوں میں ترجمہ ہوگا۔