میٹرک کے رزلٹ کا اعلان ،لاہور70.18فیصد،فیصل آباد 77.77فیصد،راولپنڈی70.35فیصد ،ساہیوال 73.56فیصد امیدوار کامیاب

میٹرک کے رزلٹ کا اعلان ،لاہور70.18فیصد،فیصل آباد 77.77فیصد،راولپنڈی70.35فیصد ...

لاہور(خبرنگار)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے گزشتہ روز میٹرک کے سالانہ امتحان2015ء کے نتائج کا علان کر دیا۔ سالانہ امتحان میں 192846 امیدواران نے شرکت کی جن میں سے 135336 امیدوار کامیاب ہوئے اس طرح کامیابی کا تناسب 70.18% رہا نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کے اعزاز میں الحمرا ہال میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء و طالبات اور اساتذ ہ کو نقد انعامات اورمیڈلز کے ساتھ نوازا گیا لاہور بورڈ میں مجموعی طور پر ڈوژنل پبلک ہائی سکول ماڈل ٹاؤن کی طلباء شفق زاہد نے رولنمبر 125116 کے تحت 1080 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی جس کو تقریب کے مہمانِ خصوصی بلال یٰسین نے کیش پرائز ، گولڈمیڈل اور لیپ ٹاپ سے نوازا تقریب میں ایم این اے وحید عالم ، صوبائی ارکان اسمبلی میاں مرغوب، ماجد ظہور احمد اور پارلیمارنی سیکرٹری رانا ارشد نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق سائنس گروپ بوائز میں محمد امتنان رولنمبر 201001 گورنمنٹ سینٹرل ماڈل ہائی سکول ، لور مال، لاہور نے 1078 نمبر کے ساتھ پہلی ، محمد حنزلہ یونس طور رولنمبر 180572دی اسلامک پبلک ہائی سکول فار بوائز،گرین ٹاؤن ، لاہور نے 1076 نمبر کے ساتھ دوسری اور طلحہ بن اسد رولنمبر 200985 گورنمنٹ سینٹرل ماڈل ہائی سکول ، لور مال، لاہور نے 1071 نمبر ٖحاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ سائنس گروپ گرلز میں شفق زاہد رولنمبر 125116 ڈویژن پبلک گرلز ہائی سکول ، ماڈل ٹاؤن ، لاہور نے 1080 نمبر حاصل کر کے پہلی ، علینہ محسن رولنمبر 125714 ڈویژن پبلک گرلز ہائی سکول ، ماڈل ٹاؤن ، لاہور نے 1079نمبر حاصل کر کے دوسری اور ارہ عابد رولنمبر 125663 ڈویژن پبلک گرلز ہائی سکول ، ماڈل ٹاؤن ، لاہور اور عائشہ نور رولنمبر 107855 پاک گیریژن ہائی سکول گرلز ، ننکانہ صاحب نے مشترکہ طور پر 1078 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن کے لیے حق داٹھریں۔جبکہ آرٹس گروپ بوائز میں پرائیویٹ امیدوار اُسامہ عابد رولنمبر 289139 نے 1031 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ حبیب اللہ ابراہیم رولنمبر 288813 اسلامیہ ماڈل ہائی سکول فار بوائز،حبیب پارک ،ملتان روڈ، لاہور نے 1018 نمبر حاصل کر کے دوسری پوزیشن جبکہ قصور کے پرائیویٹ امیدوار محمد عاصم رولنمبر 268076 کے تحت 991 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی لڑکیوں کے درمیان آرٹس گروپ میں فاروقی گرلز ہائی سکول راوی روڈ ، لاہور کی رمشہ رولنمبر 257153 نے 1053 نمبر حاصل کر کے پہلی ، افشا ں شاہ دین رولنمبر 249746 سوسائیٹی پبلک گرلز ہائی سکول، مغلپورہ ، لاہور نے 1052 نمبر حاصل کر کے دوسری اس طرح فاروقی گرلز ہائی سکول کریم پارک راوی روڈ ، لاہور کی طالبہ آمنہ فاروق رولنمبر 257034 نے 1048 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی.بورڈ کی طرف سے اُمیدوارن کو پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشن کے لیے بالترتیب تعریفی اسناد کے ساتھ مبلغ 20,000 ، 15,000 اور 10,000 روپے کیشن پرائز کے ساتھ بالترتیب گولڈ ، سلور اور براس کے میڈلز بھی تقسیم کیے گئے۔ جبکہ اُن کے اساتذہ کو گولڈ میڈلز سے نوازا گیا۔تقریب کے آغاز پر ڈاکٹر محمد نصراللہ ورک چئیر مین لاہور بورڈ نے خطبہ استقبالیہ میں کہا کہ لاہور بورڈ خادمِ پنجاب کے ویژن کے مطابق طلباء و طالبات کو امتحانی نتائج شفاف اور بروقت مہیا کررہا ہے یہی وجہ ہے کہ پچھلے چار سال سے بورڈ کی تاریخ میں پہلی بار آر۔ایل فری نتائج کا اعلان مقررہ تاریخ پر کیا جارہا ہے۔ جس کو تعلیمی میدان میں خوب سراہا جا رہا ہے جس موقع پر سیکرٹری بورڈ اور کنٹرولر امتحانات بھی موجود تھے۔ میٹرک کے ضمنی امتحانات 8 ستمبر کو ہونگے کنٹرولر امتحانات لاہور تعلیمی بورڈ انور فاروق نے ’’پاکستان‘‘ کو بتایا کہ ضمنی امتحانات کیلئے داخلہ فارم جمع کروانے کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کروانے کی آخر ی تاریخ 7 اگست ہے جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 17 اگست جبکہ ٹرپل فیس کے ساتھ20 اگست تک داخلہ فارم جمع کروانے جا سکتے ہیں۔

مزید : صفحہ اول