وفاقی وزیرخزانہ نے تاجروں کی یکم اگست کی ہڑتال کو مؤخر کرانے کیلئے 27جولائی کو اجلاس طلب کرلیا

وفاقی وزیرخزانہ نے تاجروں کی یکم اگست کی ہڑتال کو مؤخر کرانے کیلئے 27جولائی ...

سرگودھا (اے این این) یکم اگست کو تاجروں کی جانب سے بنکوں سے لین دین پر 0.3 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس کیخلاف ہڑتال کو موخر کروانے کیلئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے چیمبرز آف کامرس اور تاجروں کا اجلاس 27 جولائی کو اسلام آباد میں طلب کرلیا ہے جس میں 0.3 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس کے معاملہ پر مذاکرات کئے جائینگے تاہم تاجروں کا کہنا ہے کہ وہ کسی طور بھی اس ٹیکس پر سمجھوتہ نہیں کرینگے مذاکرات صرف اس ٹیکس کے واپس لینے پر ہی ہونگے اگر حکومت نے ٹیکس ختم نہ کیا تو پھر یکم اگست کو ملک گیر ہڑتال ہوگی اور تمام تاجر اپنی مارکیٹیں‘ دکانیں اور کاروبار بند رکھیں گے جس کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا جائیگا۔

مزید : صفحہ اول