شدید بارش کے باعث شہباز شریف کے ہیلی کاپٹر کی لیہ میں ہنگامی لینڈنگ،کوئی نقصان نہیں ہوا

شدید بارش کے باعث شہباز شریف کے ہیلی کاپٹر کی لیہ میں ہنگامی لینڈنگ،کوئی ...

لیہ ( اے این این ) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ ۔ہفتہ کے روز وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف لیہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقے کا دورہ کرہے تھے تو شدید بارش کے باعث وزیر اعلیٰ پنجاب کے ہیلی کاپٹر کو لیہ سے تین کلومیٹر دور بستی ونڈاں موہلن میں ہنگامی لیڈنگ کرنا پڑی ، پائلٹ کے کمال مہارت سے لینڈنگ کروانے پر وزیر اعلیٰ سمیت تمام افراد محفوظ رہے ، ہیلی کاپٹر کو معمولی نقصان پہنچا جو دور کر لیا گیا ۔

مزید : صفحہ اول