حلقہ پی پی 100 میں ضمنی انتخابات آج ، پولنگ صبح آٹھ بجے شروع ہو گی

حلقہ پی پی 100 میں ضمنی انتخابات آج ، پولنگ صبح آٹھ بجے شروع ہو گی

کامونکے(نامہ نگار) حلقہ پی پی 100میں آج ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ صبح 8بجے شروع ہو گا اور پولنگ بغیر کسی وقفہ کے شام 5بجے تک جا رے گی،پولیس نے تمام پولنگ اسٹیشنوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے اور پولیس اور رینجر نے مشترکہ فلیگ مارچ کے دوران جی ٹی روڈ سمیت حلقہ پی پی 100میں پولنگ اسٹیشنوں کا جائزہ لینے کے علاوہ سرکل بھر میں پولیس ناکوں پر تعینات عملہ کو ہدایات دیں جبکہ رینجر کے مسلح دستوں نے بھی گذشتہ روز جی ٹی روڈ اور دیگر علاقوں میں گشت کرتے ہوئے امن و امان کی صورت کا جائزہ لیا دریں اثناء پولیس ملازمین اور دیگر عملہ اپنے فرائض منصبی کی بجا آوری کیلئے تمام پولنگ اسٹیشنز پر پہنچ گیا۔

مزید : صفحہ اول