میاں طفیل محمد ؒ کی چھٹی برسی پر آج منصورہ میں سیمینار منعقد ہوگا
لاہور( نمائندہ خصوصی) جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر میاں طفیل محمد ؒ کی چھٹی برسی کے موقع پر آج منصورہ آڈیٹوریم میں ان کی یاد میں سیمینار منعقد ہوگا جس کی صدارت امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کریں گے جبکہ دیگر مقررین میں لیاقت بلوچ ،چوہدری محمد اسلم سلیمی ،ایس ایم ظفر ،الطاف حسن قریشی ،مجیب الرحمن شامی ،سجاد میر ،ڈاکٹر حسین پراچہ ،اوریا مقبول جان ،اعجاز چوہدری اور میاں مقصود احمد شامل ہیں ۔اس موقع پر سمیہ بنت میاں طفیل محمد کی ؒ کتاب ’’اہل پاکستان کیلئے نجات کی راہ ‘‘کی تقریب رونمائی بھی ہوگی۔
میاں طفیل،برسی