263.77 ملین روپے بینک لون ڈیفالٹ کیس میں لک ڈویلپرز کے2 ڈائریکٹر بھائی گرفتار

263.77 ملین روپے بینک لون ڈیفالٹ کیس میں لک ڈویلپرز کے2 ڈائریکٹر بھائی گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور( خبرنگار) ڈی جی نیب میجر ( ر) سید برھان علی کی ہدایت پر نیب کی ٹیم نے 263.77ملین روپے کے بنک لون ڈیفالٹ کیس میں دو سگے بھائیوں لک ڈویلپرز کے دو ڈائریکٹر مہر احمد شعیب الرحمن لک اور مہر ضیا الرحمن لک کو گرفتار کیا ہے۔ ملز مان کے خلاف گورنر سٹیٹ بنک آف پاکستان نے ریفرنس نیب کو بھیجا تھا جس میں یہ بتایا گیا تھا کہ مطلو بہ ملزمان نے بنک آف پنجاب سے قرضہ کی سہولت حاصل کی اور بعد میں یہ قرضہ لوٹانے میں ناکام رہے ۔انکوائری کے دوران اس بات کہ واضح ثبوت ملے کہ ملزمان مہر احمد شعیب الرحمن لک اور مہر ضیا الرحمن لک، میسرز لک ڈویلپر کے ڈائریکٹر/ مقروض افراد/ ضامن نے ایک دوسرے کی مدد ، اعانت اور ملی بھگت سے ارتکاب جر م کیا جو کہ قومی احتساب آرڈیننس 1999کے تحت قابل سزا ہے۔ ملزمان کو احتساب عدالت کے روبرو گزشتہ روز پیش کر کے 14روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے ۔ نیب کے ترجمان جہانزیب چٹھہ نے بتایا ہے کہ ملزمان سے دوران ریمانڈ غبن کی گئی رقم ریکوری کی جائے گی۔

مزید :

صفحہ آخر -