ٹرین کی بوگی پٹڑی سے اتر گئی، 2 حصوں میں تقسیم
ننکانہ صاحب (ویب ڈیسک) سانگہ ہل ریلوے پھاٹک شرقی کے قرب کوئٹہ سے لاہور جانے والی ٹرین اکبر ایکسپریس کی بوگی پٹڑی سے اتر گئی اور دو حصوں میں تقسیم ہوگئی۔ ٹرین کو شدید جھٹکے لگنے سے مسافروں میں بھگدڑ مچ گئی اور ہر طرف چیخ و پکار شروع ہوگئی، مسافر مرد و خواتین نے افراتفری کے عالم میں اپنے بچوں سمیت چھلانگیں لگادیں تاہم کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ حادثہ میں ریلوے لائن کو بھی شدید نقصان پہنچا جس کی وجہ سے لاہور، فیصل آباد اور وزیرآباد سیکشن پر دیگر ٹرینوں کی آمدروفت مسلس تین گھنٹے تک معطل رہی جن میں سوار خواتین و بچوں کو شدید گرمی میں سخت مشکلات کا سامنار ہا اور وہ پانی کیلئے ہلکتے رہے، ریلوے افسران نے ریلوے لائن کی مرمت کا کام فوری طور پر مکمل کواکر ٹرینوں کی آمدورفت بحال کروادی جو اپنی اپنی منزلوں کی طرف روانہ ہوگئیں۔