بھارتی ادکارہ نگار خان کی پاکستانی بزنس مین سے شادی
ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی اداکارہ گوہر خان کی بڑی بہن نگار خان نے پاکستانی بزنس مین خیام سے شادی کرلی۔ نگار خان دبئی میں مقیم ہیں جبکہ خیام شیخ دبئی میں کاروبار کرتے ہیں۔ نگار خان اور خیام شیخ ایک دوسرے کو کافی عرصے سے چاہتے ہیں اور ایک دوسرے کو اپنا کزن کہتے ہیں۔ اس سے قبل نگار خان نے اعلان کیا تھا کہ انہوں نے ایک پاکستانی بزنس مین سے شادیکا فیصلہ کیا ہے، تاہم اس کی شناخت بتانے سے فی الحال گریز کیا اور کہا تھا کہ وہ شادی کے بعد کچھ عرصے کےلئے فلمی صنعت کو خیرباد کہہ دیں گی۔ بالی ووڈ اداکارہ گوہر خان نے اپنی بہن نگار خان کی شادی کی تصاویر انسٹاگرام سے شیئر کیں۔ یاد رہے کہ نومبر 2014ءمیں نگار خان ریئلٹی ٹی وی شو بگ باس 8 کا حصہ تھیں لیکن وہ نویں ہفتے میں شو سے باہر ہوگئی تھیں۔