فوج کی جانب سے بروز میں سٹیل کا پل بھجوا دیا گیا
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)چترال کے علاقے بروز میں سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے پل کی جگہ فوج نے سٹیل کا پل بھجوا دیا ہے ۔فوج کے ادارہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )نے کہاہے کہ یہ پل فوج کی جانب سے بھیجا گیاہے اور اس کی تنصیب کا کام شروع کر دیاگیا ہے جس کے بعد آمدورفت شروع ہو جائے گی اور سیلاب زدہ علاقے میں زمینی راستہ بھی بحال ہوجائے گا ۔