افسوس ہے جوڈیشل کمیشن نے شفاف الیکشن کےلئے تجاویز دیں نہ ہی ذمہ داروں کی سزا کا تعین کیا :سراج الحق

افسوس ہے جوڈیشل کمیشن نے شفاف الیکشن کےلئے تجاویز دیں نہ ہی ذمہ داروں کی سزا ...
افسوس ہے جوڈیشل کمیشن نے شفاف الیکشن کےلئے تجاویز دیں نہ ہی ذمہ داروں کی سزا کا تعین کیا :سراج الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ سے واضح ہو گیا کہ خامیاں موجود ہیں،افسوس ہے جوڈیشل کمیشن نے شفاف الیکشن کے لئے تجاویز نہیں دیں اورنہ ہی جوڈیشل کمیشن نے ذمہ داروں کی سزا کا تعین کیا ۔منصورہ میں خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا جانا چاہیے ،حکومت اوور سیز پاکسانیوں کے لئے کچھ نہیں کر رہی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے بیروزگاری ختم کرنے کیلئے سود کے نظام کو ختم کرنا ہو گا ،اس جمہوریت پر لعنت بھیجتے ہیں جو حلال اور حرام میں فرق نہیں کرتی ۔سراج الحق نے کہا چند لوگوں نے پاکستان کی جمہوریت اور معیشت کو یرغمال بنا لیا ہے ان سیاسی اور معاشی دہشتگردوں کو 2018ءمیں جواب دینگے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق سے درخواست کرتا ہوں کہ انتشار کی سیاست چھوڑ دی جائے،ملک میں اتحادی حکومت موجود ہے ہمیں خدمت میں مقابلہ کرنا چاہیے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ سے واضح ہو گیا کہ خامیاں موجود ہیں۔افسوس ہے جوڈیشل کمیشن نے شفاف الیکشن کے لئے تجاویز نہیں دیں،جوڈیشل کمیشن نے ذمہ داروں کی سزا کا تعین بھی نہیں کیا ۔