بھائی نے بھائی کا گھر اجاڑ دیا ،سنگدل شخص کو بچوں پر بھی رحم نہ آیا

بھائی نے بھائی کا گھر اجاڑ دیا ،سنگدل شخص کو بچوں پر بھی رحم نہ آیا
بھائی نے بھائی کا گھر اجاڑ دیا ،سنگدل شخص کو بچوں پر بھی رحم نہ آیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)گوجر خان کے نواحی علاقے سنگنی میں سنگدل شخص نے جائیداد کے تنازعے پر اپنے ہی بھائی کاخاندان ختم کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق بھائی نے جائیداد کے حصول کیلئے اپنے بھائی ،بھابھی بھتیجے اور بھتیجی سمیت قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب بھی ہوگیا تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیں ہیں اور پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیاہے ۔
پولیس کا کہناہے کہ یہ واقعہ جائیداد کے تنازعے کا شاخسانہ لگتاہے تاہم مقدمہ درج کرلیا گیاہے اور فرار ملزم کو گرفتار کرنے کیلئے سپیشل ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئیں ہیں او ر جلد ہی ملزم کو حراست میں لے لیا جائے گا ۔

مزید :

جرم و انصاف -