خراب موسم کے باعث پی آئی اے کا فلائیٹ آپریشن متاثر،چترال اور گلگت کیلئے پروازیں منسوخ

خراب موسم کے باعث پی آئی اے کا فلائیٹ آپریشن متاثر،چترال اور گلگت کیلئے ...
خراب موسم کے باعث پی آئی اے کا فلائیٹ آپریشن متاثر،چترال اور گلگت کیلئے پروازیں منسوخ

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک بھر میں مون سون بارشوں اور خراب موسم کے باعث قومی ایئر لائن پی آئی اے کا فلائیٹ آپریشن شدید متاثر ہونے لگا۔ تفصیلات کے مطابق سیلاب اور مون سون بارشوں کے پیش نظر چترال اور گلگت کے لئے پی آئی اے کی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ پی آئی اے کی برمنگھم جانے والی پرواز بھی تاخیر کا شکارہو گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق خراب موسم کے باعث کابل جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز بھی تاخیر کا شکار ہوگئی ہے ۔

مزید : اسلام آباد