حکومت نے یکم اگست سے گیس کی قیمتیں بڑھانے کا اصولی فیصلہ کر لیا

حکومت نے یکم اگست سے گیس کی قیمتیں بڑھانے کا اصولی فیصلہ کر لیا
حکومت نے یکم اگست سے گیس کی قیمتیں بڑھانے کا اصولی فیصلہ کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرگودھا (اے این این)حکومت نے یکم اگست سے صارفین پر گیس بم گرانے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف سے مذاکرات سے قبل گیس کی قیمتوں میں 60 فیصد تک اضافہ کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف سے مذاکرات سے قبل گیس کی قیمتوں میں 60 فیصد اضافہ کرکے یہ تاثر دیگی کہ ہم آئی ایم ایف کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں اس لئے ہمیں مزید قرض جاری کیا جائے۔ یکم اگست سے 60 فیصد گیس مہنگی ہونے سے مہنگائی کا نیا طوفان آئیگا۔

مزید :

سرگودھا -