وفاقی دارلحکومت میں فحاشی کے اڈوں کیخلاف آپریشن ، مساج سنٹرمالکان اور خواتین سمیت 42افرادگرفتار

وفاقی دارلحکومت میں فحاشی کے اڈوں کیخلاف آپریشن ، مساج سنٹرمالکان اور ...
وفاقی دارلحکومت میں فحاشی کے اڈوں کیخلاف آپریشن ، مساج سنٹرمالکان اور خواتین سمیت 42افرادگرفتار

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد میں پولیس نے ہوٹلوں اور فحاشی کے اڈوں کے خلاف آپریشن کرکے غیر ملکی خواتین اور مساج سنٹر کے چینی مالک سمیت 42 افراد کو گرفتار کرلیاجن کے خلاف مقدمات درج کرکے حوالات میں بند کردیئے گئے ۔

جیونیوز کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی خصوصی ہدایت پر ہفتے اوراتوار کی درمیانی رات پولیس کے سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے آئی جے پرنسپل روڈ کے دونوں اطراف ہوٹلوں اور فحاشی کے اڈووںجبکہ ایس پی انڈسٹریل ایریا رانا طاہر کی قیادت میں ہونے والے آپریشن کے دوران پولیس نے وفاقی دارالحکومت سے چھ پیشہ وار خواتین کو پکڑاگیا، ایس آئی یو نے کیپٹن (ر) الیاس کی نگرانی میں خواتین سمیت 28 افراد کو گرفتار کیا جن میں 10 غیر ملکی شامل ہیں۔ ایف ایٹ میں چلنے والے مساج سینٹر کے مالک چینی باشندے کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈاکٹر سلطان اعظم تیموری کی نگرانی میں ہونے والے آپریشن میں اسلام آباد پولیس کے 100 کمانڈوز نے حصہ لیا۔ آپریشن کے دوران خواتین کو لانے لے جانے والے 7 ڈرائیوروں کو بھی گرفتار کیا گیا ۔

مزید : اسلام آباد