بھارت کو چین والا خطرہ لاحق ، 14سالوں میں 61ہزار امیر افراد ملک چھوڑ گئے

بھارت کو چین والا خطرہ لاحق ، 14سالوں میں 61ہزار امیر افراد ملک چھوڑ گئے
بھارت کو چین والا خطرہ لاحق ، 14سالوں میں 61ہزار امیر افراد ملک چھوڑ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت سے چودہ سال میں61ہزار ارب پتی افراد ملک چھوڑ کر بیرون ملک مقیم ہونے پر مجبور ہو گئے ہیں جس کے بعد بھارت امیر افراد کی جانب سے ملک چھوڑنے والے ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گیاہے جبکہ رپورٹ میں کہا گیاہے چین سے 91ہزار امیر افراد ملک چھوڑ گئے ہیں اور چین اس فہرست میں پہلے نمبرپر ہے ۔
نیو ورلڈ ویلتھ اور ایل آئی او گلوبل کی مشترکہ رپورٹ میں کہا گیاہے کہ 2000سے 2014تک بھارت سے بڑی تعداد میں امیر افراد مختلف قسم کے ٹیکسوں ،بچوں کی تعلیم اور حفاظت جیسے مسائل کے پیش نظر ملک چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔
بھارت سے امیر افراد ملک چھوڑ کر متحدہ عرب امارات ،انگلینڈ ،امریکہ اور آسٹریلیا منتقل ہوئے ہیں جبکہ چین سے ملک چھوڑنے والے زیادہ تر افراد امریکہ ،ہانگ کانگ ،سنگا پور اور امریکہ منتقل ہوئے ہیں ۔
رپورٹ میں کہا گیاہے کہ ان سالوں میں سب سے زیادہ لوگ جن کی تعداد ایک کروڑ 25لاکھ کے قریب ہے و ہ مریکہ میں مقیم ہوئے ۔
رپورٹ میںامیر افراد کی جانب سے ملک چھوڑنے والے ممالک کی فہرست میںتیسرے نمبر پر فرانس ہے جس میں سے 42ہزار ،اٹلی سے 23ہزار ،روس سے 20ہزار ،انڈونیشیاءسے 12ہزار ،ساﺅتھ افریقہ سے 8ہزار اور مصر سے 7ہزار امیر افراد ملک چھوڑ کر دوسرے ممالک میں مقیم ہو گئے ہیں ۔