لاہورایئرپورٹ پر نائیجیرین شہری گرفتار،ہیروئن سے بھرے 80کیپسول پیٹ سے برآمد

لاہورایئرپورٹ پر نائیجیرین شہری گرفتار،ہیروئن سے بھرے 80کیپسول پیٹ سے برآمد
لاہورایئرپورٹ پر نائیجیرین شہری گرفتار،ہیروئن سے بھرے 80کیپسول پیٹ سے برآمد

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نائیجیرین شہری ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش میں گرفتار کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایئر پورٹ سکیورٹی نے نائیجیرین شہری کو گرفتار کر لیا ، اس نے 80کیپسول پیٹ میں چھپا رکھے تھے جن میں ہیروئن بھری ہوئی تھی۔ ذرائع کے مطابق نائیجیرین شہری کو تفتیش کےلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔

مزید : لاہور