بہن نے بھائی کی دوسٹ لڑکی کو ذاتی رنجش کے باعث چار افراد سے زیادتی کا نشانہ بنوا ڈالا

بہن نے بھائی کی دوسٹ لڑکی کو ذاتی رنجش کے باعث چار افراد سے زیادتی کا نشانہ ...
بہن نے بھائی کی دوسٹ لڑکی کو ذاتی رنجش کے باعث چار افراد سے زیادتی کا نشانہ بنوا ڈالا

  

کولمبو(مانیٹرنگ ڈیسک)بہن نے بھائی کی نو عمر لڑکی دوست کو ذاتی رنجش کے باعث4 درندہ صفت افراد کے ہاتھوں درندگی کا نشانہ بنوا دیا ۔تفصیلات کے مطابق میتیاگوڈا پولیس نے 14سالہ نو عمر لڑکی کی عصمت دری کرنے والے چاروں افراد میں سے ایک کو فرار ہوتے ہوئے بندرانکے انٹرنیشل ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا ہے ،گرفتار ہونے والے ملزم سے تفتیش میں معلوم ہوا کہ ا س سارے معاملے کی ذمہ دار لڑکی کے دوست کی بہن ہے اور وہی اس نو عمر لڑکی کو ذاتی دشمنی کے باعث درندگی کا نشانہ بنوانے کیلئے تین درندہ صفت انسانوں کے پاس لے گئی تھی ۔

پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ واقعے کی شام اس کے دوست کی بہن اس کے گھر آئی اور اس نے کہا کہ اس کے بھائی نے زہر کھا لیا اور تم اسے دیکھنے کیلئے میرے ساتھ چلو ،اور وہ اسے لے کر امبگولانڈا ٹاﺅن میں واقع ایک ہوٹل میں لے گئی اور ہوٹل کے مالک سے اسے عارضی طور پر رکھنے کی درخواست کی تاہم ہوٹل منیجر نے لڑکی کے نابالغ ہونے کے باعث اسے رکھنے سے انکار کر دیا ۔

تاہم وہ اسے لے کر دوسری جگہ ایک کمرے میں چلی گئی جہاں چار آدمی کمرے میں داخل ہوئے اور نابالغ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا ۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چار میں سے تین افراد کو گرفتار کر لیاہے جن میں 30سالہ تین بچوں کا باپ ،22سالہ چنا پوٹھا نامی شخص اور ایک 25سالہ ماہی گیر شامل ہے جبکہ چوتھے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جار رہے ہیں ۔

مزید : جرم و انصاف