افغانستان چکنور میں گاڑی پر ڈرون حملہ ،پانچ طالبان ہلاک

افغانستان چکنور میں گاڑی پر ڈرون حملہ ،پانچ طالبان ہلاک
افغانستان چکنور میں گاڑی پر ڈرون حملہ ،پانچ طالبان ہلاک

  

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر ایجنسی کے متصل افغان علاقہ چکنور میں گاڑی پر امریکی جاسوس طیارے نے میزائل حملہ کیا جس کے نتیجے میں پانچ طالبان مارے گئے ۔افغان سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغانستا ن کے سرحد ی ضلع لال پورہ کے علاقہ چکنور میں ڈرون طیارے سے طالبان کی گاڑی کو نشانہ بنا یا گیا ،جس میں پانچ طالبان مارے گئے جبکہ کئی کے ذخمی ہونے کی اطلاعات ہیں،جبکہ گاڑی تباہ ہو گئی ۔ ذرئع کے مطابق مارنے جانے والے طالبان کا تعلق مہمند ایجنسی سے ہے ۔

مزید : بین الاقوامی