ریٹائرمنٹ سے قبل کچھ اہم میچ کھیلنا چاہتاہوں: مصباح الحق

ریٹائرمنٹ سے قبل کچھ اہم میچ کھیلنا چاہتاہوں: مصباح الحق
ریٹائرمنٹ سے قبل کچھ اہم میچ کھیلنا چاہتاہوں: مصباح الحق

  

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ریٹائرمنٹ کا اشارہ دے دیا ہے ۔

بھارتی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ وہ ریٹائر منٹ سے پہلے کچھ اہم میچز کھیلنا چاہتے ہیں اور ان کا خیال ہے کہ شاید بھارت کے خلاف سیریز ان کی آخری سیریز ہو ۔ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ انہیں معلوم ہے کہ ان میں اب کرکٹ بہت کم باقی ہے اس لیے باعزت طریقے سے ریٹائر ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں لیکن ساتھ ساتھ اپنے کیریئر کے اختتام پر کچھ اہم میچز بھی کھیلنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے بھارتی چینل کو بتایا کہ اگر پاک بھارت ٹیسٹ سیریز ہوئی تو ممکن ہے کہ وہ ان کی آخری سیریز ہو ۔

یاد رہے مصباح الحق ون ڈے اور ٹی 20 فارمیٹ سے پہلے ہی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکے ہیں اور اب وہ صرف ٹیسٹ فارمیٹ میں ہی کھیل رہے ہیں اور قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کی ذمہ داری بھی مصباح الحق کے پاس ہی ہے ۔

مزید : کھیل