چین میں مسافر طیارے کے کیبن میں آگ لگانے کی کوشش ناکام ،2مسافر زخمی

چین میں مسافر طیارے کے کیبن میں آگ لگانے کی کوشش ناکام ،2مسافر زخمی
چین میں مسافر طیارے کے کیبن میں آگ لگانے کی کوشش ناکام ،2مسافر زخمی

  

بیجنگ (آن لائن) جنوبی چین میں اتوار کی صبح 100سے زائد افراد کو لے جانے والے طیارے کے کیبن میں آگ لگانے کی کوشش کرنے والے ایک شخص کو ساتھی مسافروں اور عملے نے قابو کرلیا۔95میں سے2مسافر زخمی ہوگئے ہیں اورانہیں ہسپتال لے جایا گیا ہے،یہ بات سرکاری خبررساں ایجنسی زینہوا نے بتائی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ فضائی ادارے شن زن ائیرلائنز کے فلائٹ زیڈ ایچ9648 میں پیش آیا جو مشرقی شہر تیزہو سے اڑ کر اتوار کی صبح گوانگ زہو میں اتر رہا تھا۔زینہوا نے بغیر تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اس غیر شاخت شدہ شخص کو ’’املاک کو نقصان‘‘پہنچانے کی کوشش کرنے کے دوران عملے اور دوسرے ساتھی مسافروں نے قابو کرلیا لیکن سول ایوی ایشن ریسورس نیٹ آف چائنہ جو کہ شہری ہوابازی کے بارے میں معلومات دینے والی ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ اس شخص نے طیارے کی لینڈنگ کے دوران اس کے املاک کو آگ لگانے کی کوشش کی۔

آن لائن تصاویر میں ایک جلی ہوئی مسافر نشست اور کیبن کا سیاہ دروازہ دکھایا گیا ہے جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ طیارے میں آگ لگی تھی۔زینہوا کا کہنا ہے کہ طیارے میں عملے کے9افراد بھی سوار تھے۔

مزید : بین الاقوامی