سری لنکا نے پاکستان کیخلاف انوکھا مگر دلچسپ ریکار ڈ بنا لیا
ہمبٹن ٹوٹا(مانیٹرنگ ڈیسک)سری لنکا نے پاکستان کیخلاف دو ایسے انوکھا ریکارڈ بنالیے ہیں جو اس سے قبل پہلے کبھی نہ ہوسکا آج ممکن ہو ہی گیا ۔تفصیلات کے مطابق یہ پہلی مرتبہ ہواہے سری لنکا کے پہلے چھ کھلاڑی پاکستان کیخلاف مسلسل 25سے زائد سکور بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں اس سے قبل یہ کبھی بھی نہیں ہوا کہ سری لنکا کے پہلے آنے والے چھ کھلاڑی پاکستان کیخلاف 25کا ہندسہ عبور کر سکیں ۔ایسا تیسری دفعہ ہواہے کہ کسی بھی ٹیم کے اوپنرز 50رنز سے زائد سکور بنا کر رن آﺅٹ ہوئے ہوں ۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جار ہے آخری اور پانچویں ون ڈے میچ میں سری لنکا کے اوپنر دلشان نے 62اور پریرا نے 116رنز بنا کر پاکستان کو پہاڑ جیسا 369کا ہدف دینے میں اہم کر دار اداکیا اور دونوں کھلاڑی رن آﺅٹ ہو ئے ۔