دوران پرواز جہاز کا کاک پٹ ،کویتی ایئر لائن کا پائلٹ ،فحش اداکارہ اور پھر۔۔۔
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) فحش فلموں کی سابق اداکارہ کلوئی مافیا نے انکشاف کیا ہے کہ کویت ایئرلائنز کی ایک پرواز میں دوران سفر ایک پائلٹ نے اسے اور اس کی ایک دوست کو طیارے کے کاک پٹ میں آنے کی اجازت دی تھی، جہاز اس وقت بحراٹلانٹک کے اوپر33ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کر رہا تھااور اس میں 300سے زائد مسافر سوار تھے، پرواز لندن سے نیویارک جا رہی تھی۔ 24سالہ اداکارہ نے انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پائلٹ نے پہلے انہیں شراب پیش کی اور پھر اپنے پاس سیٹ پر بٹھا کر ان سے فحش گفتگو کرتا رہا، پائلٹ نے اداکارہ کو جہاز کے بٹن دبانے کی بھی اجازت دی اور وہ کافی دیر تک جہاز کے مختلف بٹنوں سے کھیلتی ہوئی نظر آتی ہے۔اس دوران پائلٹ مسلسل سگریٹ نوشی کرتا رہا حالانکہ 2007سے کاک پٹ میں سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کی جا چکی ہے دوسری طرف نائن الیون کے واقعے کے بعد مسافروں کے کاک پٹ میں جانے پر بھی پابندی ہے۔اداکارہ نے بتایا کہ ٹیک آف کے 30منٹ بعد ایک ایئرہوسٹس ہمارے پاس آئی اور کہا کہ پائلٹ نے انہیں کاک پٹ میں بلایا ہے، ہم نے تمام سفر کاک پٹ میں گزارا، اس دوران پائلٹ میں ساتھ فحش حرکات بھی کرتا رہا، اس نے اس سارے سفر کے دوران اگرچہ شراب نہیں پی لیکن 40سگریٹ پھونک ڈالے، جب میں اسے پوچھا کہ دوران پرواز سگریٹ پینا تو منع ہے؟ جواب میں اس نے کہا کہ میں پائلٹ ہوں، جو چاہوں کروں۔ اداکارہ کے انکشافات سامنے آنے کے بعد انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ مذکورہ پائلٹ کے خلاف ضابطے کی کارروائی کی جائے۔