قطر کے امیر کا لندن میں ایسا کام کہ حیرت سے گوروں کی آنکھیں پھٹنے کے قریب آگئیں

قطر کے امیر کا لندن میں ایسا کام کہ حیرت سے گوروں کی آنکھیں پھٹنے کے قریب ...
قطر کے امیر کا لندن میں ایسا کام کہ حیرت سے گوروں کی آنکھیں پھٹنے کے قریب آگئیں

  

لندن (نیوز ڈیسک) لندن کے مہنگے ترین ہوٹل کی لابی میں موجود مہمانوں کی اس وقت حیرت کی انتہا نہ رہی جب دو پک اپ ٹرک اور ایک مرسٹڈیز وین سے بیروں کی فوج نے سامان اتارنا شروع کیا۔ برطانوی اخبار ’ڈیلی میل‘ کے مطابق یہ سامان اتنا زیادہ تھا کہ ہوٹل کا عقبی راستہ ہی پُرہوگیا۔ ایسے میں ہوٹل کے مہمانوں کا رش بھی لگ گیا کہ آخر سیاحوں کا کونسا گروپ آیا ہے جس کے ساتھ اس قدر سامان موجود ہے۔ تاہم انکشاف یہ ہوا کہ یہ تمام تر سامان سیاحوں کے کسی گروپ کا نہیں بلکہ صرف ایک آدمی کا ہے وہ آدمی قطر کے امیر تمیم حماد بن التھانی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق قطری امیر گزشتہ ہفتے اپنے پرائیویٹ جیٹ سے لندن پہنچے تھے لیکن ان کا سامان دو روز قبل کارگو کمپنی کے ذریعے پہنچادیا گیا۔ ایسے حالات میں ہوٹل میں موجود افراد کا انتہائی حیرانی کا شکار ہونا کوئی انہونی بات نظر نہیں آتی۔ جس ہوٹل میں قطری امیر کا قیام ہے وہاں رائل سویٹ کا کرایہ 5 ہزار پاؤنڈ فی یومیہ تک بتایا گیا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس