ویزے کے مسائل،سعودی عرب نے غیر ملکیوں کو زبردست خوشخبری سنا دی

ویزے کے مسائل،سعودی عرب نے غیر ملکیوں کو زبردست خوشخبری سنا دی
ویزے کے مسائل،سعودی عرب نے غیر ملکیوں کو زبردست خوشخبری سنا دی

  

جدہ (محمد اکرم اسد / بیورو چیف) سعودی وزارت محنت نے غیر ملکی کارکنوں کے لئے ویزوں کے اجراءکی ”آن لائن“ سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ویزوں کے اجراءکی آن لائن سہولت تجرباتی بنیاد پر ہوگی۔ اس کا مقصد کاغذی کارروائی ختم کرکے ویزوں کے اجراءمیں آسانی اور سہولت کے علاوہ ویزوں کی تجارت کا انسداد ہے۔ وزارت محنت نے نئے ویزوں کے اجراءکے لئے کاغذی کارروائی پر عمل مکمل طور پر روک دیا ہے۔ آن لائن سہولت کے ساتھ ہی تمام کمپنیوں کو یہ سہولت بھی دی گئی ہے کہ وہ وزارت کی ویب سائٹ کے ذریعے سے معلوم کرسکتی ہیں کہ انہیں کتنے ویزے جاری کرنے کا اختیار ہے، وہ تعمیراتی کمپنیاں جنہیں حکومتی یا نجی ٹھیکے فراہم ہوئے ہیں وہ اپنے ٹھیکے کے معاہدوں کی کاپی ویب سائٹ میں جمع کروائے ویزوں کی تعداد میں اضافہ کرسکتی ہیں۔ آن لائن سہولت کی فراہمی سے کمپنیاں ویزوں کے اجراءمیں تاخیر کا شکار ہونے سے بچ جائیں گی۔ دریں اثناءوزارت محنت کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال 1435 ہجری کے دوران 9 لاکھ 50 ہزار 252 ویزے جاری ہوئے تھے۔ یہ تعداد 1434 ہجری کے مقابلے میں 41 فیصد کم رہی، 1434ہجری کے دوران 1586532 ویزے جاری ہوئے تھے۔

مزید : بین الاقوامی